پاکستان

فورتھ شیڈول افراد کی مالی نگرانی سخت

فروری 25, 2019

فورتھ شیڈول افراد کی مالی نگرانی سخت

محمد ماجد جرال

وفاقی حکومت نے فورتھ شیڈول میں شامل افراد کے خلاف مزید سخت اقدامات کا فیصلہ کیا ہے ۔ نفرت انگیز سرگرمیوں میں ملوث افراد پر پاسپورٹ آفس کے دروازے بند، بینک اکاؤنٹس منجمد، اسلحہ لائسنس منسوخ کر دیئے گئے۔

مستند ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی نئی فہرست امیگریشن حکام کے حوالے کی ہے ۔ ایسے تمام افراد کے بنک اکاونٹس کی جانچ پڑتال بھی کی جا رہی ہے جو منافرت پھیلانے اور عسکریت کی حمایت میں ملوث ہیں ۔

وزارت داخلہ میں موجود ذرائع کے مطابق اسٹیٹ بنک کو 6 ہزار ایک سو 22 بنک اکاونٹس کا ڈیٹا فراہم کیا گیا یے جبکہ 4 ہزار 8 سو 63 اکاونٹس اب تک منجمد کر کے 13 کروڑ 15 لاکھ روپے ضبط کر لئے گئے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے عالمی ادارے ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے لئے سخت اقدامات کا فیصلہ کرتے ہوئے فورتھ شیڈول میں شامل افراد کے مالی معاملات کی مزید سخت اور کڑی نگرانی کے لیے اقدامات شروع کیے ہیں اور یہ اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے