پاکستان

حملہ مانسہرہ بالاکوٹ کے درمیان ہوا

فروری 26, 2019

حملہ مانسہرہ بالاکوٹ کے درمیان ہوا

انڈیا کے جیٹ طیاروں نے منگل کی علی الصبح کیے گئے حملے میں مانسہرہ مظفر آباد شاہراہ پر واقع جنگل کو نشانہ بنایا ہے ۔

یہ علاقہ تحصیل بالاکوٹ میں ہے اور بالاکوٹ شہر سے ۱۸ کلومیٹر مشرق میں واقع ہے ۔

مقامی رہائشیوں کے مطابق انہوں نے رات کے تیسرے پہر جابہ ٹاپ سے آنے والی دھماکوں کی آوازیں سنیں جس کے بعد جیٹ جہازوں کی گھرج سنائی دی ۔

مانسہرہ سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کے مطابق انہوں نے علاقے کا دورہ کرنے کی کوشش کی مگر وہاں تیز بارش ہو رہی ہے اور پولیس اہلکار بھی جنگل کے اندر نہیں جا رہے ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے