پاکستان

کور کمانڈر کانفرنس کے فیصلے

مارچ 7, 2019

کور کمانڈر کانفرنس کے فیصلے

عفت حسن رضوی

پاکستان کی فوج کے کور کمانڈرز کی کانفرنس میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

کور کمانڈرز کانفرنس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو نیشنل ایکشن پلان کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان مثبت انداز میں امن و استحکام کی جانب گامزن ہے تاہم ہمیں کسی کا ڈر یا خوف نہیں۔ آرمی چیف نے نیشنل ایکشن پلان کی ضمن میں لیے جانے والے حکومتی فیصلوں پر عملدرآمد فوری کرنے کی ہدایات جاری کیں اور کہا کہ طاقت استعمال کرنے کا اختیار صرف ریاست کو ہے۔


آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی جس میں میں لائن آف کنٹرول کی صورتحال پر بھی بات ہوئی۔ کور کمانڈرز نے مقبوضہ کشمیر میں پلوامہ حملے کے بعد بڑھنے والے بھارتی ریاستی مظالم پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ جبر و تشدد سے مقبوضہ کشمیر اور خطے میں بے امنی بڑھے گی۔

واضح رہے کہ پاک بھارت سرحدی کشیدگی کے بعد پاکستان نے کالعدم جماعتوں کے خلاف کارروائیاں تیز کردی ہیں جبکہ اس سلسلے میں مذہبی کالعدم جماعتوں کی اہم شخصیات کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے