انصافی حکومت کے تمغوں کے حقدار
Reading Time: < 1 minuteپاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت نے زندگی کے مختلف شعبوں سے منتخب افراد کو اعلی سول اعزاز سے نوازنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس سلسلے میں وفاقی حکومت نے 2019 کے لیے 127 اہم شخصیات کو نامزد کیا ہے ۔
حکومت کی جانب سے سرکاری اعزازات کے نامزد کیے گئے 127 افراد میں سے 18 غیر ملکی ہیں ۔ صدر مملکت عارف علوی 23 مارچ کو یہ اعزاز تقسیم کریں گے ۔
حکومت کی جانب سے جاری کی گئی فہرست کے مطابق کرکٹر وسیم اکرم، وقار یونس اور یاسر شاہ کے ساتھ ریسلر انعام بٹ کے نام نمایاں ہیں ۔
شوبز میں عطا اللہ عیسی خیلوی، سجاد علی، ریما، مہوش حیات، بابرہ شریف اور صحافت سے ارشد شریف شامل ہیں ۔
حکومت نے بلوچستان خودکش دھماکے میں مارے جانے والے سراج رئیسانی کو تمغہ شجاعت دینے کا اعلان کیا ہے ۔
Array