ممبئی کے ’قصاب پُل’ سے 5 ہلاک
Reading Time: < 1 minute
عفت حسن رضوی
ممبئی کے ریلوے اسٹیشن چتراپاٹی شیوا جی مہاراج ٹرمینس سے مرکزی شاہراہ کو ملانے والا پُل آج گرگیا، تاہم اس پُل کی وجہ شہرت اس کا اصل نام نہیں۔
26 نومبر کو ممبئی حملے کے بعد سی سی ٹی وی کیمروں سے سامنے آنے والی فوٹیج میں دیکھا گیا تھا کہ ممبئی حملوں میں مبینہ طور پر ملوث اجمل قصاب نے ریلوے اسٹیشن سی ایس ٹی کے بڑے ہال میں موجود افراد پر فائرنگ کی تھی جس کے بعد وہ اور اس کے ساتھی نے ٹرمینس سے باہر آنے کے لیے اسی پُل کو استعمال کیا تھا۔ جسے اسٹیشن پر لگے سیکورٹی کیمروں کی مدد سے بعد دیکھا گیا۔ ممبئی میں کام کرنے والی ایک صحافی نے بتایا کہ ممبئی حملے کے بعد سے اس مشہور پُل کو مقامی افراد اور وہ مسافر جو اسے روزانہ استعمال کرتے “قصاب برج” کے نام سے پکارنے لگے۔
آج قصاب برج کے گرنے سے اب تک ہونے والی ہلاکتیں پانچ ہوگئیں ہیں جبکہ دو درجن سے زائد افراد زخمی ہیں۔