اویس مظفر ٹپی گرفتار؟
پاکستان میں بعض حکام نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری کے منہ بولے بھائی اویس مظفر ٹپی کو دبئی میں انٹرپول کے ذریعے گرفتار کر لیا گیا ہے تاہم ایف آئی اے کے ذرائع نے اس کی تصدیق نہیں کی ۔
حکام کا کہنا ہے کہ مظفر ٹپی پر سندھ کی زمینوں کی غیر قانونی فروخت کا الزام ہے اور ان کو جلد ہی پاکستان منتقل کر دیا جائے گا ۔
اویس مظفر ٹپی کا نام گذشتہ پانچ سال سندھ میں پیپلز پارٹی کے ان افراد کے طور پر لیا جاتا رہا ہے جن پر کرپشن کے سنگین الزامات عائد کیے گئے ۔
ادھر پاکستان کے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے میں موجود ذرائع نے پاکستان ٹوئنٹی فور کو بتایا کہ مظفر ٹپی کی گرفتاری کی تصدیق نہیں کی جا سکتی ۔
بتایا گیا ہے کہ دبئی میں گرفتار کی گئی شخصیت اومنی گروپ کے چیف فنانشل آفیسر ہے اور ان کا نام عارف خان ہے ۔

