پاکستان24 متفرق خبریں

پشاور میٹرو یتیم ہوگئی

اپریل 3, 2019

پشاور میٹرو یتیم ہوگئی

کہتے ہیں کہ کامیابی کئی والدین کو جنم دیتی ہے اور ناکامی یتیم ہوتی ہے ۔ تحریک انصاف حکومت کی پشاور شہر کی میٹرو بھی یتیم ہو گئی ہے ۔

خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت کی معائنہ ٹیم کی جانب سے 27 صفحات پر مشتمل رپورٹ سامنے آنے کے بعد صوبائی سیکرٹری ٹرانسپورٹ اور پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سربراہ کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے ۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بس ریپڈ ٹرانسپورٹ یا بی آر ٹی منصوبہ جلد بازی میں شروع کیا گیا ۔ منصوبہ بندی ناقص اور ڈیزائننگ میں خامیاں تھیں ۔

منصوبے کے تعمیراتی کام میں سنگین غفلت برتی گئی اور ڈیزائننگ اس قدر ناقص ہے کہ سڑکوں پر ٹریفک رش کم ہونے کے بجائے بڑھ جائے گا ۔

رپورٹ کے مطابق منصوبے کے کچھ حصوں کو تعمیر کے بعد توڑا گیا اور اس کی دوبارہ تعمیر کی جا رہی ہے ۔

معائنہ ٹیم کی رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ کئی مقامات پر پیدل گزرنے والوں کے لیے راستے نہیں بنائے گئے ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے