پاکستان

زلمے کی آرمی چیف سے ملاقات

اپریل 5, 2019

زلمے کی آرمی چیف سے ملاقات

افغان امن عمل میں امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے جی ایچ کیو میں ملاقات کی ہے ۔

پاکستان کی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ملاقات میں افغان مفاہمتی عمل سمیت علاقائی سلامتی کی صورتحال پر گفتگو، کی گئی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق زلمے خلیل زاد نے امن عمل کیلئے پاکستانی کاوشوں کو سراہا ۔

اس سے قبل زلمے خلیل زاد نے پاکستانی وزیر خارجہ سے ملاقات کی جبکہ پاکستانی سیکرٹری خارجہ کی سربراہی میں وفد سے مذاکرات کیے ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے