پاکستان

انڈیا پھر حملے کا منصوبہ بنا رہا ہے، پاکستان

اپریل 7, 2019

انڈیا پھر حملے کا منصوبہ بنا رہا ہے، پاکستان

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مصدقہ اطلاعات کے مطابق انڈیا ایک بار پھر حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے ۔

ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مودی سرکار نے سیاسی مقاصد کے لیے خطے کے امن کو داؤ پر لگا دیا ہے، جنگ کے بادل اب بھی منڈلا رہے ہیں، ہمارے پاس ٹھوس ثبوت موجود ہیں کہ بھارت پاکستان میں ایک اور حملے کا منصوبہ بنارہا ہے۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ انڈیا کی ’یہ کارروائی 16 سے 20 اپریل کے درمیان کی جاسکتی ہے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ بھارت بہانے کے طور پر مقبوضہ کشمیر میں پلوامہ جیسا واقعہ بھی کراسکتا ہے، خدانخواستہ ایسا ہوتا ہے تو خطے پر اس کے کیا اثرات پڑسکتے ہیں، اندازہ لگا سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ انڈیا اور پاکستان کے درمیان فروری سے حالات کشیدہ ہیں اور دونوں ملکوں کی افواج سرحد پر گولہ باری کر رہی ہیں جبکہ ائرفورس نے بھی فضائی کارروائیوں میں ایک دوسرے کا نقصان کرنے کے دعوے کیے تھے ۔

پاکستان نے ۲۷ فروری کو اپنی فضائی حدود میں ایک انڈین مگ ۲۱ طیارہ تباہ کرکے اس کے پائلٹ کو حراست میں لیا تھا جسے بعد ازاں واپس کیا گیا ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے