صحافی کی کار پر فائرنگ
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں صحافی کی کار پر فائرنگ کی گئی تاہم وہ محفوظ رہے ۔
تھانہ سٹی مانسہرہ میں درج کیے گئے مقدمے کے مطابق اسلام آباد میں ہم نیوز سے منسلک طیب گلفام اپنے آبائی گاؤں گڑھی حبیب اللہ جا رہے تھے جہاں راستے میں سانڈے سر کے مقام پر ان کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی ۔
فائرنگ سے گاڑی کا شیشہ ٹوٹ گیا تاہم سوار محفوظ رہے ۔
اسلام آباد ڈیسک ایڈیٹرز ایسوسی ایشن (آئیڈیا) نے صحافی طیب گلفام پر فائرنگ کی مذمت کی ہے ۔
ایسوسی ایشن کے صدر مشکور علی نے کہا ہے کہ آئیڈیا کی گورننگ باڈی کے فعال رکن طیب پر حملے کی مذمت کرتے ہیں، قانون نافذ کرنے والے صحافیوں کی سکیورٹی یقینی بنائیں ۔

