عالمی خبریں

اسرائیل میں اگلی حکومت کس کی؟

اپریل 9, 2019 < 1 min

اسرائیل میں اگلی حکومت کس کی؟

Reading Time: < 1 minute

اسرائیل میں عوام یہ فیصلہ کر رہے ہیں کہ اگلی مدت کے لیے وہ حکومت وزیراعظم بن یامین نتن یاہو کے ہی حوالے کریں یا پھر  سیاست میں نووارد سابق فوجی سربراہ اقتدار سنبھالیں گے۔

انتخابات پر نظر رکھنے والے مبصرین کے مطابق سخت مقابلے کے بعد اس بات کا امکان ہے کہ ایک بار پھر دائیں بازو کے سیاست دان نتن یاہو بہت کم فرق سے جیت جائیں تاہم ان کو حکومت بنانے کے لیے اتحاد تشکیل دیتے وقت طویل اور مشکل مذاکرات سے واسطہ پڑ سکتا ہے۔

اب تک سامنے آنے والے رائے عامہ کے جائزے بتاتے ہیں کہ کرپشن کے الزامات کے باوجود نتن یاہو اتحادی حکومت تشکیل دینے کی پوزیشن میں ہوں گے۔

دوسری جانب وزیراعظم کے امیدوار سابق فوجی سربراہ بنی گانتز نے اپنی سکیورٹی خدمات کو سامنے لاتے ہوئے نتن یاہو کوانتخابات میں سخت چیلنج دیا ہے۔ 

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے