عالمی خبریں

قطر کا انڈیا میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان

فروری 20, 2025 < 1 min

قطر کا انڈیا میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان

Reading Time: < 1 minute

قطر انڈیا میں مختلف شعبوں میں 10ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا.

یہ اعلان امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے نئی دہلی کے دورے کے موقع پر دونوں ممالک نے مشترکہ بیان میں کیا۔

نیوز ایجنسی روئٹرز کے مطابق انڈین وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ امیر قطر کے ساتھ ان کی ’انتہائی مفید ملاقات‘ ہوئی جو دو روزہ دورے پر نئی دہلی میں تھے۔

نریندر مودی نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ’ایکس‘ پر پوسٹ میں کہا کہ ’ ہماری بات چیت کا اہم موضوع ’تجارت‘ تھا۔
ہم انڈیا اور قطر کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دے کر مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔

کسی بھی قطری حکمران کا جنوبی ایشیائی ملک کا 10 سال میں یہ پہلا دورہ تھا۔

مشترکہ بیان کے مطابق قطر انڈیا میں ٹیکنالوجی، مینوفیکچرنگ، انفراسٹریکچر، فوڈ سکیورٹی، لاجسٹکس، مہمان نوازی اور دیگر متعدد شعبوں میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتا ہے۔

انڈین وزارت خارجہ کی رپورٹ کے مطابق آئندہ 5 برس میں دونوں ممالک سالانہ تجارت 28 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف رکھتے ہیں اور آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط کرنے کے امکانات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے