صوبائی وزیر جعلی ڈگری پر نااہل
پاکستان کے الیکشن کمیشن نے بلوچستان کے صوبائی وزیر کی ڈگری کو جعلی قرار دیا ہے ۔
کمیشن نے بلوچستان عوامی پارٹی کے محمد خان طور کو جعلی ڈگری کیس میں نااہل قرار دیا ہے ۔
چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے فیصلہ سنایا ۔ الیکشن کمیشن محمد خان طور کو 62 ون ایف کے تحت نااہل کیا ۔
محمد خان طور بلوچستان عوامی پارٹی کے ٹکٹ پر پی بی 4 لورالائی سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے ۔

