عالمی خبریں

یورپ اور برطانیہ بریگزٹ پر متفق

اپریل 11, 2019 2 min

یورپ اور برطانیہ بریگزٹ پر متفق

Reading Time: 2 minutes

یورپین یونین اور برطانیہ کے درمیان بریگزٹ کی تاریخ میں 31 اکتوبر تک توسیع پر اتفاق کیا گیا ہے اور یہ تاریخ آگے بھی بڑھائی جا سکتی ہے ۔

یہ اعلان یورپین کونسل کے سربراہ ڈونلڈ ٹسک نے یونین کے سربراہ اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس میں کیا ۔

ڈونلڈ ٹسک کا کہنا تھا کہ برطانیہ اور یورپی یونین نے 31 اکتوبر تک بریگزٹ کی لچکدار توسیع پر اتفاق کر لیا ہے۔

بریگزٹ کی تاریخ میں توسیع کے لیے بلجیم کے شہر برسلز میں یورپی یونین کے سربراہوں کا پانچ گھنٹے طویل اجلاس میں ہوا ۔

کونسل کے سربراہ ڈونلڈ ٹسک نے کہا کہ ان کی برطانوی دوستوں سے درخواست ہے کہ مہربانی کر کے اس مرتبہ وقت ضائع نہ کریں۔

یورپین کونسل کے سربراہ ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ توسیع کے وقت کے دوران فیصلہ کرنا مکمل طور پر برطانیہ کے ہاتھ میں ہو گا۔

ڈونلڈ ٹسک کا کہنا تھا کہ وہ اب بھی انخلا کے معاہدے کی تصدیق کر سکتے ہیں جس میں توسیع ختم ہو سکتی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ اپنی حکمت عملی پر نظر ثانی کر سکتا ہے یا آرٹیکل 50 کو منسوخ کرکے بریگزٹ کو بھی ایک ساتھ منسوخ کر سکتا ہے ۔

قبل ازیں برطانوی وزیراعظم ٹریزامے نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ وہ چاہتی ہیں کہ برطانیہ کے یورپی یونین سے نکلنے کی تاریخ کو 30 جون تک توسیع دی جائے۔

وزیراعظم مے نے نومبر 2018 میں یورپی یونین کے ساتھ بریگزٹ معاہدے پر اتفاق کر لیا تھا مگر اس معاہدے کو دو مرتبہ برطانوی پارلیمان میں مسترد کیا جا چکا ہے ۔

برطانوی پارلیمان بغیر کسی معاہدے کے صرف علیحدگی کے فیصلے کو 58 ووٹوں سے مسترد کر چکی ہے ۔

پارلیمانی ارکان نے بریگزٹ پر آمادگی ظاہر کرنے کے لیے دو مرتبہ ووٹنگ بھی کروائی مگر کسی بھی معاہدے کو اکثریت نہ ملی ۔

خیال رہے کہ برطانیہ نے 29 مارچ کو یورپی یونین سے علیحدگی اختیار کرنی تھی ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے