متفرق خبریں

’فیس بک مرنے والوں کو نہیں چھوڑے گا‘

اپریل 11, 2019

’فیس بک مرنے والوں کو نہیں چھوڑے گا‘

فیس بک نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی ویب سائٹ پر مر جانے والے لوگوں کی پروفائل اور اکاؤنٹس کے حوالے سے چند مزید تبدیلیاں کرے گی ۔

فیس بک کے مطابق ایسے لوگ جو مر گئے ہیں ان کی پروفائل کو میموریلائز کرنے کے بعد ان پر لکھے جانے والے ٹرِبیوٹس کی ان کے ’ورثا‘ قرار دیے جانے والے لوگ جانچ پڑتال کر سکیں گے۔

کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ اس وجہ سے کیا گیا ہے کہ اس سے قبل بعض افراد نے شرارت کرتے ہوئے فیس بک کو کئی صارفین کے مر جانے کی غلط اطلاعات دیں اور ان کے اکاؤنٹ بھی بند کروائے ۔

نئے فیچر کے متعارف کرائے جانے کے بعد صارفین جانے یا انجانے میں کسی فوت شدہ صارف کو ٹیگ کر سکیں گے اور نہ ہی اس کو ٹیگی گئی پوسٹ دیکھ سکیں گے ۔

فیس بک نے کہا ہے کہ اب اس غلطی سے بچنے کے لیے مر جانے والے افراد کی فیس بک پروفائل تک اس کے قریبی رشتہ داروں کو رسائی دی جائے گی ۔ ایسے خصوصی فیس بک صارفین کو کسی انسان کی موت کی صورت میں ان کی پروفائل چلانے کے اختیارات دیے جائیں گے۔

فیس بک کی چیف آپریٹنگ آفیسر شیرل سینڈبرگ نے کہا ہے کہ ’ان خصوصی نمائندوں کے پاس ایک محدود سیکشن تک رسائی کے اختیارات ہوں گے، یہ مرنے والوں کی پروفائل کے ساتھ لگائے جانے والے ٹیگ ہٹا سکیں گے۔‘

فیس بک کے مطابق 18 سال سے کم عمر صارفین ایسا نمائندہ منتخب نہیں کر سکیں گے لیکن مرنے والے بچوں کے والدین یا سرپرست فیس بک سے ایسا اختیار حاصل کرنے کی درخواست کر سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ فیس بک نے سنہ 2009 کے بعد مرنے والے صارفین کی پروفائل اور اکاؤنٹس کو میمورائز کرنے کا آپشن متعارف کرایا تھا ۔

فیس بک کی چیف آپریٹنگ آفیسر نے کہا کہ ’ہم امید کرتے ہیں کہ فیس بک ایسی جگہ بن کر رہے جہاں ہمارے پیاروں کی یادیں برقرار رہیں۔‘

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے