متفرق خبریں

فیس بک، واٹس ایپ سروس متاثر

اپریل 14, 2019

فیس بک، واٹس ایپ سروس متاثر

دنیا بھر میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کی سروس ڈاؤن ہونے سے کروڑوں صارفین متاثر ہوئے ہیں ۔

ڈاؤن ٹریکر سائٹ کے مطابق تین گھنٹے تک ان کے پاس صارفین شکایات درج کراتے رہے ۔

اتوار کو فیس بک، انسٹا گرام اور واٹس ایپ پر پیغامات کے تبادلوں میں صارفین کو مشکلات کا سامنا رہا ۔ بتایا گیا ہے کہ ویب سائٹس کے امریکی سرور ڈاؤن تھے ۔

فیس بک اس وقت دنیا میں سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب دائٹ ہے جس کے ایک ارب باون کروڑ صارفین ہیں ۔

اس کمپنی نے واٹس ایپ اور انسٹاگرام بھی خرید رکھے ہیں ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے