عالمی خبریں

حملے میں کوئی پاکستانی نہیں مرا تھا

اپریل 18, 2019 < 1 min

حملے میں کوئی پاکستانی نہیں مرا تھا

Reading Time: < 1 minute

انڈیا کی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا ہے کہ پاکستان کے علاقے بالاکوٹ میں کیے گئے انڈین فضائیہ کے حملے میں کوئی فوجی یا سویلین ہلاکت نہیں ہوئی تھی ۔

یاد رہے کہ اس سے قبل انڈیا نے حملے کے فوری بعد دعوی کیا تھا کہ ’جیش کے دہشت گردوں کے مدرسے پر حملے میں درجنوں عسکریت پسند مارے گئے ہیں۔‘

پاکستان کی فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے سوشل میڈیا پر ٹویٹ کے ذریعے اس بیان کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ ’بالآخر انڈیا نے سچ بول دیا ہے، امید ہے کہ وہ دیگر معاملات پر بھی سچ بولیں گے۔‘

بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے رہنما انتخابی مہم کے دوران بالا کوٹ حملے کو اپنی تشہیر کے لیے بھی استعمال کرتے رہے جب کہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے ثبوت مانگنے کے باوجود بھارتی افواج اور حکمران کسی قسم کا ثبوت عوام اور میڈیا کے سامنے نہ رکھ سکے۔

اب بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے بھی بالاکوٹ حملے میں اپنی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ بالاکوٹ حملے میں کوئی بھی پاکستانی فوجی یا سویلین ہلاک نہیں ہوا تھا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے