عالمی خبریں

سری لنکا: 15 نعشیں برآمد، خوف و کشیدگی

اپریل 27, 2019 2 min

سری لنکا: 15 نعشیں برآمد، خوف و کشیدگی

Reading Time: 2 minutes

سری لنکا میں حکام نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے عسکریت پسند تنظیم داعش کے خلا ف ایک آپریشن کیا ہے جس کے بعد ایک مکان سے 15 نعشیں ملی ہیں ۔

آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی کہ یہ نعشیں کن لوگوں کی ہیں تاہم مقامی رہائشیوں کے مطابق مارے جانے والوں میں عام شہری شامل ہیں ۔

عالمی نشریاتی اداروں کے مطابق سیکورٹی فورسز نے ایسٹر حملوں میں ہلاک ہونے والے خودکش حملہ آوروں کے سرغنہ کے آبائی علاقے کے قریب آپریشن کیا جس کے بعد نعشیں برآمد ہونے کا دعوی کیا گیا ہے ۔

ادھر اتوار کے لیے نئے حملوں کی وارننگ جاری کی گئی ہے جس کے بعد گرجا گھروں نے دعائیہ سروس معطل کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

واضح رہے کہ جمعہ کو مسلمانوں پر حملوں کے خدشے کے پیش نظر مساجد کی سیکورٹی بھی بڑھائی گئی تھی ۔

دو کروڑ دس لاکھ کی مسلمان اقلیت والے ملک میں عیسائیوں کی عبادت گاہوں پر ایسٹر حملوں کے بعد خوف و ہراس اور کشیدگی کی فضا ہے ۔

اس سے قبل خبر رساں اداروں نے حکام کے حوالے سے بتایا تھا کہ دارالحکومت کولمبو سے 370 کلومیٹر دور کالمونائی صوبے میں  ایسٹر حملوں میں  ملوث شدت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس اور فوج نے مشترکہ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں چار مشتبہ خود کش حملہ آور ہلاک ہوئے ۔

سری لنکن پولیس اور عسکری حکام نے آپریشن کے دوران مارے گئے چار خود کش حملہ آوروں کی نعشیں برآمد ہونے کی بھی تصدیق کی ہے۔

پولیس اور فوج نے دہشت گردوں کے ایک گھر میں چھپے ہونے کی اطلاع ملنے پر چھاپہ مارا جس کے جواب میں دہشت گردوں نے فورسز پر فائرنگ کی۔ سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک شہری بھی ہلاک ہوا ہے تاہم سیکیورٹی فورسز کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس نے دعوی کیا ہے کہ ایسٹر حملوں کے بعد داعش کی جانب سے جاری ویڈیو اسی گھر میں ریکارڈ کی گئی تھی ۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ گھر سے داعش کا جھنڈا اور یونیفارم بھی ملا ہے جو ویڈیو میں موجود آٹھ دہشت گردوں کے کپڑوں سے مشاہبت رکھتا ہے۔  

سری لنکا کے سرکاری ٹیلی ویژن پر پولیس حکام نے دہشت گردوں کے ٹھکانے سے برآمد کیے جانے والے کپڑے ، جھنڈا، اور اسلحہ دکھایا ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے