عالمی خبریں

یہودی عبادت گاہ پر حملے میں خاتون ہلاک

اپریل 28, 2019 < 1 min

یہودی عبادت گاہ پر حملے میں خاتون ہلاک

Reading Time: < 1 minute

امریکہ میں ایک یہودی عبادت گاہ پر حملہ کیا گیا ہے ۔ حکام کے مطابق فائرنگ سے ایک خاتون ہلاک جبکہ راہب سمیت 3 افراد زخمی ہوئے ہیں ۔

پولیس نے فائرنگ کرنے والے 19 سالہ نوجوان کو گرفتار کر لیا ہے۔

حکام کے مطابق ریاست کیلی فورنیا کے شہر پووے کے ایک سیناگاگ میں فائرنگ اس وقت کی گئی جب عبادت جاری تھی۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سین ڈیئگو کاؤنٹی پولیس نے تصدیق کی کہ فائرنگ کا یہ واقعہ پووے کے سیناگاگ پر صبح 11.30 بجے پیش آیا۔

ایک پولیس افسر بل گورے نے میڈیا کو بتایا کہ فائرنگ سے زخمی ہونے والے چار افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ۔

ان کا کہنا تھا کہ دیگر زخمیوں کی حالت بہتر ہے۔

پولیس حکام کے مطابق حملہ آور فائرنگ کے بعد گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہو گیا تھا تاہم بعد ازاں اسے گرفتار کر لیا گیا ۔

عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق پولیس حکام مشتبہ شخص کی سوشل میڈیا سرگرمیوں کا جائزہ لے رہے ہیں اور اس کی جانب سے آن لائن شائع کیے گئے ایک خط کو بھی دیکھا جا رہا ہے ۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ ’نفرت پر مبنی جرم دکھائی دیتا ہے۔‘

خیال رہے کہ چھ ماہ قبل امریکی شہر پٹسبرگ کے سیناگاگ پر ایک حملے میں 11 افراد ہلاک ہو گئے تھے جس کو بدترین یہود دشمن حملہ قرار دیا گیا ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے