متفرق خبریں

غلط ایس ایم ایس سے ائر لائن کو لاکھوں کا نقصان

مئی 1, 2019 < 1 min

غلط ایس ایم ایس سے ائر لائن کو لاکھوں کا نقصان

Reading Time: < 1 minute

سعودی ائیر لائن کے غلط ایس ایم ایس نے مسافروں کو گھروں پر رہنے دیا اور جہاز صرف چار افراد کو لے کر منزل پر پہنچ گیا ۔

سعودی شہر بیشہ سے جدہ جانے والی پرواز کے مسافروں کو ائیر لائن کی جانب ایک برقی پیغام یا ایس ایم ایس موصول ہوا جس میں فلائٹ شیڈول میں تبدیلی کی اطلاع دی گئی تاہم یہ غلطی سے بھیجا گیا تھا ۔

سعودی عرب کی سول ایوی ایشن کے ترجمان ابراہیم الروسا نے ذرائع ابلاغ کو بتایا ہے کہ مسافروں کو غلط ایس ایم ایس بھیجا گیا جس کی ذمہ دار ائر لائن ہے ۔ ’اب یہ پرواز منسوخ تصور ہوگی اور مسافروں کو ٹکٹ کی سو فیصد رقم واپس کی جائے گی ۔

واضح رہے سعودی عرب کے شہر بیشہ سے جدہ کےلئے آنے والی پرواز کے مسافروں کو سعودی ائیر لائن کے کنٹرول روم سے موبائل پیغام ارسال کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ پرواز کا وقت تبدیل کردیا گیا ہے ۔

وہ تمام مسافر جو اس پرواز کے ذریعے بیشہ سے جدہ آرہے تھے ایس ایم ایس پیغام کے مطابق ائیر پورٹ پہنچے تو معلو م ہوا کہ فلائٹ جا چکی ہے ۔

مسافروں نے سول ایوی ایشن سے رابطہ کرکے انہیں وہ ایس ایم ایس دکھایا جس میں پرواز کے وقت میں تبدیلی کی اطلاع دی گئی تھی ۔ 

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے