شہری کو امریکہ کے حوالے نہ کیا جائے
پاکستان میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکومت کو شہری طلحہ ہارون کو امریکہ کے حوالے کرنے سے روک دیا ہے ۔
امریکہ نے دہشت گردی کے منصوبے کے الزام میں طلحہ ہارون کی حوالگی کا مطالبہ کیا تھا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ اے ٹی سی ایس میں بھیجے گئے خط پر کسی کو امریکہ کے حوالے نہیں کیا جا سکتا۔
عدالت نے امریکی تفتیشی افسر کو پاکستان میں انکوائری مجسٹریٹ کے سامنے پیش ہونے کا حکم دے دیا اور کہا کہ انکوائری مجسٹریٹ 60 روز میں طلحہ ہارون کا فیصلہ کرے۔ ”فیصلہ امریکی تفتیشی افسر اور طلحہ ہارون کے وکلاء کو سن کر کیا جائے۔“

