”کپتان پوری آئی ایم ایف لے آیا“
پاکستان میں معاشی بحران کے دوران وزیر خزانہ اسد عمر کو فارغ کرنے کے بعد مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کو لایا گیا اور اب سٹیٹ بینک کے گورنر اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین کو ہٹانے کے بعد نئی بحث نے جنم لیا ہے ۔
براڈ کاسٹر اور تجزیہ کار مرتضی سولنگی نے ٹویٹ کیا ہے کہ ”جھیل والے ڈاکٹر کے اعلان کے بعد ڈاکٹر حفیظ شیخ اور ڈاکٹر باقر رضا غیر ملکی ملازمتیں چھوڑ کر پاکستان میں ملازمتیں کرنے آگئے ہیں۔ کپتان کی بات سچ ثابت ہو رہی ہے کہ لوگ دنیا سے ملازمتیں ڈھونڈنے پاکستان آئیں گے۔“
#کپتان_ٹھیک_کہتا_تھا کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کی حکومت اور نئی معاشی ٹیم پر طنز و تضحیک کے نشتر چلائے جا رہے ہیں ۔
ایک صارف نے لکھا ہے کہ عمران خان آئی ایم ایف کے پاس نہیں گیا بلکہ آئی ایم ایف کو اپنے پاس لے آیا ہے ۔
صحافی و تجزیہ کار فہد حسین نے ڈاکٹر باقر رضا کو سٹیٹ بنک کا گورنر لگانے کو زبردست فیصلہ قرار دیتے ہوئے اس کی تحسین کی ہے ۔

