پاکستان میں چینی جعل سازوں سے تھانے بھر گئے
Reading Time: < 1 minuteپاکستان میں وفاقی وزارت داخلہ اور پارلیمنٹیرینز کے سخت نوٹس کے بعد وفاقی تحقیقاتی اداروں نے جعل سازی اور دھوکے سے پاکستانی خواتین کو شادی کے لالچ میں اپنے ملک منتقل کرنے والے چینی باشندوں جے خلاف کریک ڈاؤن کیا ہے ۔
ایف آئی اے کے انسداد انسانی سمگلنگ سیل نے ایک ہفتے کے دوران 25 چینی باشندے حراست میں لیے ہیں ۔
بدھ کو اسلام آباد میں سب سے بڑی کارروائی میں ایف آئی اے کی چینی گینگ کے پر چھاپے میں مزید 12 ملزمان گرفتار کیے گئے ۔ چینی باشندوں کی تحویل سے 3 پاکستانی لڑکیاں بھی برآمد کی گئیں ۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق چینی باشندے شادی کا جھانسہ دے کر پاکستانی لڑکیوں کو سمگل کرنا چاہتے تھے ۔ چینی باشندوں سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ۔
چینی باشندوں کو ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز منتقل کیا گیا ہے ۔ مزید انکشافات سامنے آ سکتے ہیں۔
Array