عالمی خبریں

امریکی جاسوس نے 25 ہزار ڈالرز میں راز بیچ دیے

Reading Time: < 1 minute ریاست ورجینیا کے شہر لیزبرگ سے تعلق رکھنے والے کیون ماندرین زبان میں ماہر ہیں اور ان کو اعلی سطح پر سیکورٹی کلیئرنس کے بعد انتہائی حساس دستاویزت تک رسائی حاصل تھی

مئی 18, 2019 < 1 min

امریکی جاسوس نے 25 ہزار ڈالرز میں راز بیچ دیے

Reading Time: < 1 minute

امریکہ نے اپنے خفیہ ادارے سی آئی اے کے ایک سابق جاسوس کو ملکی راز چین کو بیچنے کے الزام میں 20 قید کی سزا سنائی ہے ۔

امریکی محکمہ انصاف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 62 سالہ کیون مالورے نے امریکی فوج کی خفیہ معلومات چینی ایجنٹ کو فروخت کیں ۔

کیون مالورے کو جاسوسی کے متعدد الزامات کے تحت گذشتہ برس جون میں دو ہفتے کی عدالتی کارروائی سے گزارا گیا تھا جہاں ان کو مجرم ثابت کیا گیا ۔

محکمہ انصاف کے مطابق ریاست ورجینیا کے شہر لیزبرگ سے تعلق رکھنے والے کیون ماندرین زبان میں ماہر ہیں اور ان کو اعلی سطح پر سیکورٹی کلیئرنس کے بعد انتہائی حساس دستاویزت تک رسائی حاصل تھی ۔ کیون مالورے کو سزا خفیہ معلومات چین کو 25 ہزار ڈالرز میں فروخت کرنے پر سنائی گئی ۔

محکمہ اںصاف کے مطابق اس مقدمے میں ثبوت کے طور پر نگرانی کرنے والے کیمرے سے لی گئی ایک ویڈیو بھی شامل ہے جس میں کیون کو کلاسیفائیڈ دستاویزات پوسٹ آفس میں ڈیجیٹل میموری کارڈ پر سکین کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔

استغاثہ نے محکمہ انصاف کے سامنے ثابت کیا کہ کیون نے مارچ اور اپریل سنہ 2017 میں چینی ایجنٹ سے ملنے کے لیے شنگھائی کا دورہ بھی کیا تھا ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے