پاکستان

فتح جنگ کے قریب مسافر بس اُلٹ گئی، 10 ہلاک

دسمبر 30, 2024 < 1 min

فتح جنگ کے قریب مسافر بس اُلٹ گئی، 10 ہلاک

Reading Time: < 1 minute

موٹروے M-14 پر فتح جنگ کے قریب بس کے حادثے میں 10 مسافر جان سے چلے گئے۔

موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق حادثے میں 7 مسافر زخمی بھی ہوئے ہیں۔

موٹروے پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ حادثہ بس ڈرائیور کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے پیش آیا ہے۔

پولیس کے مطابق تیز رفتاری کے باعث بس بے قابو ہو کر الٹ گئی۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہسپتال فتح جنگ منتقل کر دیا گیا۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق مسافر بس بہاولپور سے اسلام اباد کی جانب جا رہی تھی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ایک بیان میں نوشہرہ فیروز میں ٹریلر اور وین کے تصادم کے باعث پانچ اور اٹک/ فتح جنگ انٹرچینج کے قریب بس الٹنے سے 10 قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار گہرے دکھ و رنج کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے سوگوار خاندانوں سے اظہار ہمدردی و تعزیت کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو زخمیوں بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے