کھیل

شکستوں سے دوچار ٹیم ورلڈکپ جیت سکتی ہے؟

مئی 20, 2019

شکستوں سے دوچار ٹیم ورلڈکپ جیت سکتی ہے؟

ایک روزہ عالمی مقابلوں میں پاکستان کی کرکٹ ٹیم کو مسلسل دسویں شکست ہوئی ہے ۔ پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کا آخری میچ بھی ہار دیا ۔

انگلش ٹیم نے سیریز چار – صفر سے جیت لی ۔ ایک میچ بارش کی وجہ سے نا مکمل رہا ۔ اس سے قبل پاکستانی ٹیم آسٹریلیا سے پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز ہار گئی تھی ۔

متحدہ عرب امارات کے ہوم گراؤنڈ پر پاکستان وائٹ واش ہو گیا تھا ۔ یوں یہ کرکٹ کے عالمی کپ سے پہلے پاکستانی ٹیم کے خلاف کسی ٹیم کی مسلسل دوسری کلین سویپ ہے ۔

انگلش وکٹوں پر پاکستانی بلے بازوں کی عمدہ بیٹنگ کو ہر ایک نے سراہا ہے مگر ہار تو بہرحال ہار ہے خواہ گیند بازوں کی وجہ سے ہی مقدر بنے ۔ اس وقت پاکستانی کرکٹ شائقین یہ سوچ رہے ہیں کہ کیا یہ ٹیم ورلڈکپ جیت سکتی ہے؟۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے