کھیل

’پہلے میچ میں 375 رنز ضروری ہیں‘

Reading Time: 2 minutes جس میدان میں پہلا میچ ہے یہاں انگلش ٹٰم پاکستان کے خلاف 444 رنز بنا چکی ہے

مئی 31, 2019 2 min

’پہلے میچ میں 375 رنز ضروری ہیں‘

Reading Time: 2 minutes

پاکستان کی کرکٹ ٹیم ورلڈکپ میں اپنے پہلے میچ میں آج ماضی کی کالی آندھی ویسٹ انڈیز کے مدمقابل ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستان اپنا افتتاحی میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف اس ٹرینٹ برج کے میدان میں کھیلے گا جہاں انگلش ٹیم 50 اوورز کے میچوں میں دو بار 400 رنز سے زائد سکور بنا چکی ہے۔ پاکستانی بولنگ اٹیک سب کے سامنے ہے اور ویسٹ انڈیز کے مار دھاڑ کرتے بلے باز انگلش کنڈیشنز میں کھیلنے کے عادی۔

ایسے میں پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹرینٹ برج کے گراونڈ کی چھوٹی باونڈری اور بیٹنگ کیلئے سازگار وکٹ کو دیکھتے ہوئے کہا ہے کہ ’جب ہم یہاں آئے تو گراونڈ مین سے پوچھا کہ مقابلے ولا سکور کیا ہو گا اس نے جواب دیا 480 رنز۔‘

سوشل میڈیا پر صارفین نے کہا ہے کہ پاکستان پہلے کھیلتے ہوئے 375 رنز بنا کر ہی اس میچ میں مقابلہ کر سکتا ہے اور اگر دوسری باری آئی تو پھر اللہ ہی حافظ ہے۔

ادھر پی سی بی کے ٹوئٹر اکاونٹ پر سرفراز احمد نے بتایا کہ ’ہمیں ابتدائی میچ میں 300 سے زائد سکور کرنا ضروری ہے البتہ ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کو ترجیح دی جائے گی۔ ٹیم الیون کا اعلان ٹاس سے قبل ہو گا۔‘


 ورلڈ کپ کی میزبان اور عالمی نمبر ون انگلینڈ ٹیم نے ٹرینٹ برج کے گراونڈ پر 2016 میں پاکستان کے خلاف 3 وکٹوں پر 444 رنز بنائے اور پھر گزشتہ سال آسٹریلیا کے خلاف 6 وکٹوں پر 481 رنز سکور کر کے ورلڈ ریکارڈ قائم کیا تھا۔


 پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ورلڈ کپ کے پہلے میچ کے لیے محمد عامر کو فٹ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محمد عامر سلیکشن کمیٹی کو دستیاب ہوں گے۔

یہ میگا ایونٹ محمد عامر کے کیریئر کا پہلا ورلڈ کپ ہے۔ سپاٹ فکسنگ میں سزا کے باعث فاسٹ بولر 2011 اور 2015 ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کر سکے تھے۔

انگلش ذرائع ابلاغ کے مطابق محمد عامر پریکٹس سیشن میں شریک ہوئے اور اپنے مکمل ردھم سے بولنگ کی۔
کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ مسلسل 10 میچوں میں شکست کا سامنا کرنے والی ان ٹیم خراب کارکردگی کو بھول کر ورلڈ کپ کے سفر میں کامیاب آغاز کرے گی۔


کوالیفائنگ راونڈ کھیل کر ورلڈ کپ میں جگہ بنانے والی ویسٹ انڈیز کی ٹیم وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف 421 رنز بنا کر کے تمام ٹیموں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا چکی ہے۔


کرس گیل، ایون لوئس، ہوپ اور آندرے رسل پر مشتمل ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ لائن کسی بھی بولنگ لائن کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے