بلوچستان: دھماکے میں دو ایف سی اہلکار ہلاک
پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں ایک بم دھماکے میں فرنٹیئر کور کے دو سپاہی ہلاک ہوگئے ہیں۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ سے جاری کیے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایف سی اہلکار معمول کے گشت پر تھے کہ ہرنائی کے علاقے میں ان کو نشانہ بنایا گیا۔
مقامی انتظامیہ کے حکام کے مطابق ایف سی کی گاڑی کو بارودی سرنگ سے نشانہ بنایا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مرنے والے سپاہی یار محمد کی عمر 23 سال تھی اور وہ بلوچستان کے علاقے سبی سے تعلق رکھتے تھے جبکہ 19 سالہ سپاہی مہتاب خان کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت سے تھا۔
حکام کے مطابق سیکورٹی فورسز نے علاقے کا گھیراؤ کر کے تلاشی کا عمل شروع کیا ہے۔

