عمران خان کی پیوٹن سے ملاقات طے
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی روس کے صدر ولادی میر پوتن سے ملاقات طے پاگئی ہے۔ یہ ملاقات 14 جون کو بشکیک کرغیزستان میں ہوگی۔
سفارتی ذرائع کے مطابق روسی سفارتخانے نے دفتر خارجہ کو ملاقات کے حوالے باقاعدہ آگاہ کردیا ہے۔ ملاقات 14جون کو شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے سائیڈ لائن پر ہوگی۔
سفارتی ذرائع کے مطابق آدھے گھنٹے سے زائد وقت کے لیے ہونے والی ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور دفتر خارجہ کے دیگر حکام بھی شریک ہوں گے۔
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان روسی صدر ولادیمیر پوٹن کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دیں گے۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں پاک روس تعلقات سمیت خطے کی صورتحال اور افغان امن عمل پر تبادلہ خیال ہوگا۔

