پاکستان24

نیب نے حمزہ شہباز کو گرفتار کر لیا

Reading Time: < 1 minute پنجاب میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی ضمامت میں توسیع کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر لاہور ہائیکورٹ نے خارج کر دی ہے۔

جون 11, 2019 < 1 min

نیب نے حمزہ شہباز کو گرفتار کر لیا

Reading Time: < 1 minute

پاکستان میں حزب اختلاف کی بڑی جماعت مسلم لیگ ن کے رہنما اور ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی ضمامت میں توسیع کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر لاہور ہائیکورٹ نے خارج کر دی ہے۔

ضمانت میں توسیع نہ ملنے کے بعد قومی احتساب بیورو نیب نے حمزہ شہباز کو گرفتار کر لیا ہے۔

حمزہ شہباز شریف اپنے وکلا کے ہمراہ اس وقت لاہور ہائیکورٹ میں موجود تھے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں ڈویژن بینچ نے حمزہ شہباز کی ضمانت میں توسیع کی درخواست کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران عدالت میں نیب کے وکلا نے ضمانت مسترد کرنے کے لیے دلائل دیے۔

حمزہ شہباز کے وکیل اعظم تارڑ نے ضمانت میں توسیع کے لیے اپنے دلائل مکمل کر لیے تھے تاہم فیصلہ سنائے جانے سے قبل انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ ان کے موکل اپنی درخواست واپس لینا چاہتے ہیں۔

عدالت نے واپس لینے کی بنیاد پر درخواست خارج کر دی۔ جس کے بعد کمرہ عدالت میں موجود نیب کی ٹیم نے حمزہ شہباز کو حراست میں لے لیا۔

اس موقع پر لاہور ہائیکورٹ کے باہر اور اطراف میں پولیس اور رینجرز کے اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔ لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد بھی احاطہ عدالت اور باہر سڑک پر موجود تھی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے