انگلینڈ نے انڈیا کو ہرا دیا
کرکٹ کے عالمی کپ کے میچ میں انگلش ٹیم نے انڈیا کو 31 رنز سے شکست دے کر پاکستانی ٹیم اور شائقین کی سیمی فائنل تک رسائی کی امیدوں پر پانی پھر دیا ہے۔
انڈین بلے باز 307 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
ٹاس جیت کر انگلش بلے بازوں نے طوفانی بیٹنگ شروع کی تھی تاہم اوپنرز کے آؤٹ ہونے پر سست رفتاری سے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 338 رنز بنائے۔
محمد شامی نے دس اوورز میں 69 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں۔
اوپنرز جیسن روئے اور جونی بیئرسٹو نے 22 اوورز میں 160 رنز بنائے تھے۔ بیرسٹو 111 بنا کر آؤٹ ہوئے۔
انڈین سپنرز کو چوکے اور چھکے پڑے۔ چاہل کو 86 رنز پڑے۔

