انگلینڈ 85، آئرلینڈ 36 رنز پر آؤٹ
Reading Time: < 1 minuteکرکٹ کا عالمی کپ جیتنے والی انگلش ٹیم آئر لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 85 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی تھی جس کے بعد آئرلینڈ کی ٹیم چوتھی اننگز میں 182 کے ہدف کے تعاقب میں صرف 36 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
انگلش ٹیم نے میچ 142 رنز سے جیت لیا۔
میچ کے آغاز پر لارڈز کے تاریخی میدان پر آئرش بولر مرتاغ نے پانچ انگلش بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔
انگلش ٹیم کے آؤٹ ہونے پر سوشل میڈیا پر دلچسپ میمز بنائی جا رہی ہیں جن میں سے ٹاپ پر امپائر دھرما سینا کی تصاویر ہیں۔
Array