متفرق خبریں

عسکریت جیت گئی ہے

اگست 1, 2019

عسکریت جیت گئی ہے

پاکستان میں حزب اختلاف کی جماعتوں نے سینیٹ چیئرمین کے الیکشن کو دھاندلی زدہ قرار دیا ہے۔

پارلیمنٹ کے باہر پریس کانفرنس میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک میں ناکامی پر کہا ہے کہ ضمیر فروشی ہوئی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ”آج عوام دشمن سلیکٹڈ کٹھ پتلی حکومت کا ایک اور حملہ سب نے دیکھا۔ ایوان میں کھلم کھلا پچاس سینیٹر نے چیئرمین سینٹ کو ریجیکٹ کیا۔“

ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے ان ممبرز کو نہیں چھوڑیں گے جو دباؤ کا شکار ہوئے۔ جمہوریت کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 14 ووٹ گئے ہیں۔ ”آج جمہوریت کو نقصان پہنچا ہے اور ضمیر فروشی ہوئی ہے۔“

شہباز شریف نے کہا کہ جادو چلا ہے اور ضمیر فروشی ہے۔

میاں افتخار حسین نے کہا کہ سٹیبلشمنٹ عمران نیازی کے پیچھے سے ہٹ جائے۔

سینیٹ الیکشن کے بعد اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی صدارت میں اپوزیشن رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں بلاول بھٹو زرداری، میر حاصل بزنجو، سید خورشید شاہ، شیری رحمان، مولانا اسعد محمود، میاں افتخار حسین اجلاس میں شریک ہوئے۔

اجلاس میں چیئرمین سینیٹ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کی ناکامی پر غور کیا گیا اور پارٹی پالیسی سے انحراف کرنے والے اراکین کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ بھی ہوا۔ 

عثمان کاکڑ نے کہا کہ اکثریت ہار گئی اور عسکریت جیت گئی ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے