متفرق خبریں

وزیراعظم کی سنجرانی کو چائے

اگست 2, 2019

وزیراعظم کی سنجرانی کو چائے

وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے ان کے دفتر میں ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں قائد ایوان برائے ایوان بالا شبلی فراز، وزیر دفاع پرویز خٹک اور سینیٹر محمد علی سیف بھی موجود تھے۔

جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے چیئرمین سینٹ کو ایوان کا اعتماد حاصل کرنے پر مبارکباد دی ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے امید ظاہر کی سینیٹ کی کارروائی خوش اسلوبی سے چلانے کے حوالے سے چیئرمین سینیٹ اپنی ذمہ داریاں اسی احسن طریقے سے ادا کرتے رہیں گے جن کا وہ مظاہرہ پہلے کرتے رہے ہیں۔

وزیراعظم نے سنجرانی سے کہا ”آپ کی قیادت پر سینٹ اراکین کا بھرپور اعتماد ممبران کی جانب سے آپ کی قائدانہ صلاحیتوں اور ایوان کی کارروائی احسن طریقے سے چلائے جانے کی تصدیق کی ہے۔“

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے