پاکستان24 عالمی خبریں

انڈیا نے ٹرمپ کی پیشکش مسترد کر دی

Reading Time: < 1 minute امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے پومپیو اور شنکر ملاقات کا جو بیان جاری کیا گیا ہے اس میں بھی کشمیر یا ثالثی کی پیش کش کا کوئی ذکر نہیں ہے۔

اگست 2, 2019 < 1 min

انڈیا نے ٹرمپ کی پیشکش مسترد کر دی

Reading Time: < 1 minute

انڈیا کے وزیر خارجہ نے امریکی صدر کی مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیش کش کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر کے تنازعے پر بات چیت صرف انڈیا اور پاکستان کے درمیان ہی ہو سکتی ہے۔

انڈین وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے جمعے کو تھائی لینڈ میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے ایشیائی سکیورٹی فورم کر اجلاس کے موقع پر ملاقات کی۔

انڈین وزیر خارجہ نے ایک ٹویٹ میں لکھا ہے کہ انہوں ںے اپنے امریکی ہم منصب کو واضح طور پر بتایا کہ اگر کشمیر پر کوئی بات ہوئی تو صرف انڈیا اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ طور پر ہی ہو گی۔ 

خیال رہے کہ صدر ٹرمپ نے جمعرات یکم اگست کو صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے اپنی ثالثی کی پیش کش کو دہرایا تھا۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اب اس فیصلے کا انحصار وزیراعظم نریندر مودی اور وزیراعظم عمران خان پر ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیش کش کا جواب دیں۔

انڈین وزیر خارجہ جے شنکر نے کہا کہ انہوں نے مائیک پومپیو سے خطے کی صورت حال سمیت مختلف امور پر بات چیت کی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے پومپیو اور شنکر ملاقات کا جو بیان جاری کیا گیا ہے اس میں بھی کشمیر یا ثالثی کی پیش کش کا کوئی ذکر نہیں ہے۔

محکمہ خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ مائیک پومپیو اور جے شنکر نے بحر ہند اور بحرالکاہل کے علاقے میں قانون کی حکمرانی، آزادانہ نقل و حمل اور جمہوری اقدار کے ساتھ اپنی مشترکہ وابستگی کا اظہار کیا ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے