امریکی نمائندے نے جنرل باجوہ کوبتا دیا
افغانستان میں امن کے عمل کو آگے بڑھانے کے لیے صدر ٹرمپ کی پالیسی کے مطابق کام جاری ہے۔
افغانستان کے لیے امریکی خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد نے پاکستانی فوج کے سربراہ کے ساتھ ملاقات میں طالبان سے مذاکرات میں پیش رفت پر بات کی ہے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف سےامریکی نمائندہ خصوصی زلمےخلیل زادکی ملاقات میں افغانستان میں جاری مفاہمی عمل پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں مشترکہ مقاصدکے حصول کیلئےتعاون، اقدامات جاری رکھنے پراتفاق کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ زلمےخلیل زاد نے پاکستان کی سنجیدہ کوششوں کی تعریف کی جبکہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان دیرپا امن کیلئےتمام اقدامات یقینی بنائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان فروغ امن کیلئےبھرپورصلاحیتیں استعمال کرے گا۔

