متفرق خبریں

وزیر، داوڑ کے لیے ہزاروں کا مارچ

اگست 3, 2019

وزیر، داوڑ کے لیے ہزاروں کا مارچ


پاکستان کے قبائلی اضلاع میں ہزاروں افراد نے دہشت گردی کے مقدمات میں زیر حراست رکھے جانے والے ارکان قومی اسمبلی علی وزیر اور محسن داوڑ کی رہائی کے لیے احتجاج کیا ہے۔

شمالی و جنوبی وزیرستان کے بڑے شہروں وانا اور میران شاہ میں مظاہرین نے ریلیاں نکالیں اور بڑے اجتماعات منعقد کیے۔

خیال رہے کہ علی وزیر اور محسن داوڑ کو دو ماہ قبل وزیرستان میں ایک فوجی چیک پوسٹ پر حملے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ قبائلی اضلاع سے تعلق رکھنے والے دونوں ارکان قومی اسمبلی کو ٹی وی پر دکھانے پر غیر اعلانیہ پابندی عائد تھی اور اب ان کی رہائی کے لیے ہونے والے مظاہروں کی بھی میڈیا پر خبر دینے کی پابندی ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے