انڈیا نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی
انڈیا نے اپنے آئین کی دو شقوں کو حذف کرتے ہوئے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
انڈیا کے وزیر داخلہ امیت شا نے پارلیمنٹ میں تقریر کرتے ہوئے اس کا اعلان کیا جس کے بعد صدارتی فرمان جاری کر دیا گیا۔
انڈیا نے لداخ کے علاقے کو الگ حیثیت میں اپنا حصہ بنانے کا اعلان کیا ہے جہاں قانون نہیں بنایا جائے گا جبکہ جموں وکشمیر کو قانونی اختیارات کے ساتھ اپنی یونین میں شامل کرنے کا باضابطہ اعلان کیا ہے۔

انڈیا کے زیرانتظام کشمیر کی سابق وزیراعلی محبوبہ مفتی نے اس کو تاریخ کا سیاہ ترین دن قرار دیا ہے۔

