اہم

پاکستان، ترکی اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ، دستخط جمعے کو جدہ میں

اگست 7, 2026

پاکستان، ترکی اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ، دستخط جمعے کو جدہ میں

بین الاقوامی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق پاکستان، ترکی اور سعودی عرب کے درمیان ایک سہ فریقی مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے جا رہے ہیں-

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر، ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کی سعودی شہر جدہ میں ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان میزبانی کر رہے ہیں-

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی اور برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق پاکستان، ترکی اور سعودی عرب کے درمیان ایک سہ فریقی مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔

اے ایف پی نے سعودی حکومت کے دو ذرائع سے بات کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

اے ایف پی کے مطابق سعودی حکومت کے قریبی ذریعے نے تصدیق کی کہ اس معاہدے پر جمعے کے روز بحیرہ احمر (ریڈ سی) کے ساحلی شہر جدہ میں دستخط کیے جائیں گے۔

سعودی فوج کے قریبی دوسرے ذریعے نے اے ایف پی کو بتایا کہ ’اس معاہدے پر طویل عرصے سے بات چیت جاری تھی، تاہم خطے میں حالیہ پیش رفت نے اس عمل کو تیز کر دیا ہے۔‘

برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق اس نے بھی مختلف ذرائع سے مشترکہ دفاعی معاہدے کی اس خبر کی تصدیق کی ہے۔

سرکاری طور پر اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا تاہم پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف 6 سے 8 اگست تک سعودی عرب کے سرکاری دورے پر ہیں اور ان کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہے، جس میں وزیرِخارجہ، فیلڈ مارشل اور دیگر وفاقی وزرا شامل ہیں۔

پاکستان کے دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے علاوہ باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ اگرچہ یہ دورہ خلیجی خطے میں بڑھتی کشیدگی کے پس منظر میں ہو رہا ہے، تاہم اس کا مقصد دوطرفہ تعلقات، تزویراتی تعاون اور علاقائی و بین الاقوامی معاملات پر رابطہ کاری کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

دوسری جانب ترکی نے سرکاری طور پر صدر اردوغان کی سعودی عرب کے ایک روزہ دورے کی تصدیق کی ہے-

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے