سابق انڈین وزیر خارجہ چل بسیں
Reading Time: < 1 minuteانڈیا کی سابق وزیر سشما سوراج خارجہ دہلی کے ایک ہسپتال میں انتقال کر گئی ہیں۔
انڈین میڈیا کے مطابق 67 سالہ سشما سوراج کو طبیعت خراب ہونے پر ان کے گھر والوں نے دہلی کے ایمز ہسپتال منتقل کیا تھا جہاں ان کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی تھی۔
خیال رہے کہ آج شام انہوں نے انڈین وزیر اعظم نریندر مودی کو کشمیر کے خصوصی حیثیت ختم ہونے کا بل اسمبلی میں منظور ہونے پر مبارک باد دی تھی۔
انہوں نے ٹویٹ کیا تھا کہ ’شکریہ وزیراعظم، میں اپنی زندگی میں یہ دن دیکھنے کا انتظار کر رہی تھی۔
نریندر مودی کے سابق دور میں وزیر خارجہ رہنے کے بعد انہوں نے رواں سال انڈیا میں ہونے والے عام انتخابات میں حصہ نہیں لیا تھا۔
ان کا شمار حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے پرانے رہنماؤں میں ہوتا ہے۔
ان کے انتقال پر نریندر مودی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’انڈین سیاست کا ایک شانداد باب ختم ہوا۔ انڈیا اس نادر رہنما کے انتقال پر سوگ میں ہے جس نے اپنی ساری زندگی غریبوں کی زندگیوں میں بہتری لانے پر لگا دی۔‘