عالمی خبریں

خان اور مودی دوست ہیں، ٹرمپ

خان اور مودی میرے اچھے دوست ہیں، دونوں سے تجارت اور شراکت داری پر بات کی اور کہا کہ کشیدگی کم کریں۔ امریکی صدر ٹرمپ

اگست 20, 2019

خان اور مودی دوست ہیں، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے انڈیا اور پاکستان کے وزرائے اعظم سے بات کی ہے اور دونوں پر کشمیر کے متنازع علاقے پر کشیدگی کم کرنے پر زور دیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ’میں نے اپنے دو اچھے دوستوں سے بات کی ہے، انڈیا کے وزیراعظم نریندر مودی اور پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سے تجارت، سٹریٹجک پارٹنر شپ پر بات ہوئی، سب سے اہم یہ ہے کہ پاکستان اور انڈیا کشمیر پر کشیدگی کم کرنے کے لیے کام کریں‘۔

صدر ٹرمپ کے مطابق ’صورت حال مشکل ہے مگر اچھی گفتگو ہوئی‘۔ 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا انڈین وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو کے بعد پاکستان کے وزیراعظم سے بھی رابطہ ہوا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے