سری لنکا کرکٹ پھر پاکستان میں
Reading Time: < 1 minuteپاکستان اور سری لنکا کرکٹ سیریز کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔
پی سی بی اور سری لنکا کرکٹ نے آئندہ سیریز کے شیڈول کا اعلان کیا ہے جس میں 3 ایک روزہ اور 3 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز 27 ستمبر سے 9 اکتوبر تک ہوگی۔
ٹیسٹ سیریز دسمبر میں کرنے پر بھی اتفاق ہوگیا ہے۔
ایک روزہ میچز کی میزبانی کراچی کرے گا جبکہ تینوں ٹی ٹونٹی میچز کی میزبانی لاہور کرے گا۔
شیڈول کے مطابق پہلا ایک روزہ میچ 27 ستمبر اور دوسرا 29 ستمبر کو جبکہ تیسرا ایک روزہ میچ 2 اکتوبر کو ہوگا۔
3 ٹی ٹونٹی میچز 5، 7 اور 9 اکتوبر کو لاہور میں ہوں گے۔
یاد رہے کہ پاکستان میں سنہ 2007 میں سری لنکن ٹیسٹ ٹیم پر لاہور میں دہشت گرد حملے کے بعد بین الاقوامی کرکٹ نہیں ہو رہی۔
Array