’ہانگ کانگ میں ہزاروں کی انسانی زنجیر‘
Reading Time: < 1 minuteچین کے زیرانتظام خودمختار ریاست ہانگ کانگ میں سنیچر کو پھر ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔
عالمی خبر رساں اداروں کی براہ راست نشر کی جانے والی ویڈیوز میں دکھایا جا رہا ہے کہ ٹرین سٹیشن اور ایئر پورٹ کے قریب ہزاروں افراد نے ایک قطار میں کھڑے ہو کر انسانی زنجیر بنائی ہے جبکہ دیگر ہزاروں لوگ چھتریاں لے کر سڑکوں پر مارچ کر رہے ہیں۔
خیال رہے کہ حالیہ احتجاج چین کی جانب سے ایک متنازع قانون لاگو کرنے کے خلاف دو ماہ قبل جون کے آغاز میں شروع کیا گیا تھا جو اب جمہوریت کے لیے جدوجہد میں بدل گیا ہے۔
اس ماہ کے آغاز میں مظاہرین کی جانب سے ایئرپورٹ میں گھسنے اور فلائٹ آپریشن معطل ہونے کے بعد چین نے طاقت کے استعمال سے خبردار کیا تھا۔
ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو کیری لام نے لاگو کیا گیا متنازع قانون معطل کر دیا تھا مگر اس کے بعد 17 جون کو دس لاکھ افراد سڑکوں پر نکل آئے تھے جو ہانگ کانگ کی تاریخ کا سب سے بڑا مظاہرہ قرار دیا جاتا ہے۔
متنازع قانون کے تحت چین کو ہانگ کانگ میں رہائش پذیر افراد کو بھی تحویل میں لے کر بیجنگ منتقل کر کے مقدمے چلائے جانے کا اختیار دیا گیا تھا۔