پاکستان24

صلاح الدین قتل، ڈی ایس پی معطل

ستمبر 4, 2019

صلاح الدین قتل، ڈی ایس پی معطل

پنجاب پولیس کے سربراہ عارف نواز خان نے ذہنی معذور صلاح الدین کے مبینہ پولیس تشدد سے موت کی انکوائری کرانے کے لیے رحیم یار پولیس کے ڈی ایس پی عباس اختر کی معطلی کے احکامات جاری کیے ہیں۔

جاری کیے گئے نوٹی فیکیشن میں کہا گیا ہے کہ ڈی ایس پی کو نااہلی پر معطل کیا جا رہا ہے تاہم اس کی تنخواہ جاری رہے گی۔

ادھر متوفی صلاح الدین کے والد نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ان کو پولیس کی تفتیش پر اعتبار نہیں اس لیے عدالتی تحقیقات کرائی جائیں۔

خیال رہے کہ اے ٹی ایم مشین توڑنے اور کیمرے کو دیکھ کر منہ چڑانے کی ویڈیو سے مشہور ہونے والے صلاح الدین کی سنیچر کی رات پولیس حراست میں موت واقع ہوگئی تھی جس کے بعد پولیس پر تشدد کے الزامات عائد کیے گئے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے