سعودیہ سے 40 ہزار پاکستانی بے دخل
سعودی عرب نے گذشتہ برس دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر 40 ہزار پاکستانیوں کو اپنے ملک سے نکالا۔
برطانوی اخبار انڈیپنڈنٹ نے سعودی عرب کے مقامی میڈیا کی رپورٹس کے حوالےسے بتایا کہ نکالے گئے بیشتر پاکستانی مزدور تھے یا نچلے درجے کے کاموں سے وابستہ تھے۔
اخبار کے مطابق گذشتہ سال کے تین ماہ کے اعداد و شمار کے مطابق ایک لاکھ سے زیادہ ورکرز کے اقاموں میں توسیع نہیں کی اور نکالے گئے مزدوروں میں سے پاکستانیوں کی تعداد کی 40 ہزار ہے۔
دوسری جانب مقامی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ سعودی عرب نے اب 51 ممالک کے لیے ای ویزا کا اعلان کیا ہے تاہم ان ملکوں میں پاکستان شامل نہیں۔


