عالمی خبریں

کربلا میں بھگدڑ سے 31 کچلے گئے

ستمبر 10, 2019 < 1 min

کربلا میں بھگدڑ سے 31 کچلے گئے

Reading Time: < 1 minute

عراق کے شہر کربلا میں دسویں محرم کے جلوس میں بھگدڑ مچنے سے 31 زائرین کچلے گئے ہیں جبکہ ایک سو زائد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

الجزیرہ ٹی وی کے مطابق لاکھوں کے اجتماع میں بھگدڑ مچنے کی وجہ معلوم نہ ہو سکی۔

خبر رساں اداروں کے مطابق کےمطابق عراق کی وزارت صحت نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ہلاکتیں کربلا میں یوم عاشور کے ماتمی جلوس میں بھگڈر مچنے کے باعث ہوئیں۔

کربلا میں موجود ریسکیو، طبی عملے اور سکیورٹی کے ذرائع نے خبر رساں اداروں کو بتایا کہ زائرین کے ہجوم کے باعث ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

ترک خبر رساں ادارے انادولو کے مطابق کربلا میں عاشورہ کے لیے بنائی گئی ایک راہداری کے گرنے سے ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے