جوڈیشل افسران کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی
Reading Time: < 1 minuteپاکستان میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے جوڈیشل افسران کے سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
صحافی اویس یوسفزئی کے مطابق اس ضمن میں جاری کئے گئے سرکلر جاری میں کہا گیا ہے کہ جوڈیشل افسران کا سوشل میڈیا استعمال کرنا باعث تشویش ہے۔
سرکلر کے متن کے مطابق جوڈیشل افسران کا ٹوئٹر، فیس بک اور سوشل میڈیا کے دیگر ذرائع کا استعمال مس کنڈکٹ کے زمرے میں آتا ہے۔
سرکلر کے مطابق خلاف ورزی کرنے والے جوڈیشل افسران کے خلاف کے خلاف متعلقہ قانون کے تحت انضباطی کارروائی کی جائے گی۔
سرکلر اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار ندیم ارشاد کیانی نے جاری کیا جس کی کاپی چیف جسٹس کے سیکرٹری، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اور خصوصی عدالتوں کے ایڈمنسٹریٹو ججز کو بھی ارسال کی گئی ہے۔
Array