کیپٹن ریٹائرڈ صفدر گرفتار
پاکستان میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کو ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز بیانات کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق کیپٹن صفدر کو لاہور میں راوی ٹول پلازہ سے گزرتے ہوئے حراست میں لیا گیا اور ان کے خلاف گیارہ اکتوبر کو دفعہ 124 اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
مسلم لیگ نواز نے گرفتاری کی مذمت کی ہے۔
جماعت کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے۔

