عالمی خبریں

ایتھوپیا: وزیراعظم کے خلاف احتجاج میں 67 ہلاک

Reading Time: < 1 minute ایتھوپین وزیراعظم نے پڑوسی ملکوں سے تعلقات بہتر کر کے ملک کو معاشی طور پر استحکام کے راستے پر ڈالا ہے تاہم ان کے مخالفین الزام لگاتے ہیں کہ وہ ڈکٹیٹر ہیں۔

اکتوبر 26, 2019 < 1 min

ایتھوپیا: وزیراعظم کے خلاف احتجاج میں 67 ہلاک

Reading Time: < 1 minute

افریقی ملک ایتھوپیا میں وزیراعظم ابی احمد کے خلاف مظاہروں اور نسلی جھڑپوں میں 67 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق احتجاج وزیراعظم ابی احمد پر ایک سماجی کارکن کی جانب سے ڈکٹیٹر کا الزام عائد کیے جانے کے بعد دیکھنے میں آیا ہے۔

سماجی کارکن جوار محمد نے وزیراعظم ابی احمد پر ڈکٹیٹر کا الزام اس وقت لگایا جب نارویجیئن نوبیل کمیٹی نے امن کی کوششوں کے اعتراف میں ان کو امن کا نوبیل انعام دینے کا اعلان کیا تھا۔

دارالحکومت ایڈس ابابا اور اورمیا میں پر تشدد مظاہروں کا آغاز بدھ سے ہوا جب جوار محمد نے الزام لگایا کہ سکیورٹی فورسز ان پر حملے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

مقامی پولیس افسر کے مطابق اورومیا ریاست میں 67 افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں پانچ پولیس اہلکار بھی ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے