نیوزی لینڈ سیمی فائنل میں، بنگلہ دیش اور پاکستان چیمپئنز ٹرافی سے آؤٹ
چیمپئنز ٹرافی کے گروپ اے کے میچ میں نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر ٹورنامنٹ سے آؤٹ کر دیا ہے۔
اس کے ساتھ ہی پاکستانی ٹیم بھی باہر ہو گئی ہے جبکہ نیوزی لینڈ نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
گروپ اے سے انڈیا کی ٹیم پہلے ہی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکی ہے۔
پیر کو راولپنڈی کے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں نیوزی لینڈ نے ٹاس کر پہلے فیلڈنگ کی۔ اور بنگلہ دیش نے مقررہ 50 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 236 رنز بنائے۔
نیوزی لینڈ نے جیت کے لیے مطلوبہ ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر 46 اوورز میں حاصل کر لیا۔